بالاکوٹ (اے بی این نیوز) بالاکوٹ اور مضافات میں تیز آندھی، ژالہ باری اور شدید بارش نے تباہی مچادی۔ آندھی اور طوفان سے درخت، سائن بورڈ گر گئے۔ شدید بارش سے دریاؤں ،ندی نالوں کے بہائو میں اضافہ ہو گیا۔
سڑکوں پر متعدد مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک عارضی طور پر بند ۔ تیز آندھی چلتے ہی بجلی کی فراہمی میں تعطل ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بٹگرام ،مانسہرہ اور ہزارہ کے اپر اضلاع میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش۔ آندھی گرد و غبار کے باعث بجلی کی فراہمی معطل۔ طوفانی بارشوں سے نظام زندگی شدید متاثر۔ جاری بارشوں سے انفراسٹرکچر متاثر، فصلوں کو نقصان ۔ شاہراہ ریشم اور دیگر لنک روڈز پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں :ملکی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگ گیا