اہم خبریں

جماعت اسلامی کا جڑواں شہروں میں غزہ مارچ اور ریلی کا انعقاد، 62 اپریل کوملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز  ) جماعت اسلامی کا جڑواں شہروں میں کل غزہ مارچ اور ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی نماز ظہر کے بعد شمس آباد مری روڈ سے روانہ ہو گی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم کریں گے۔ گوجر خان واہ کینٹ ٹیکسلا کہوٹہ سے بھی عوام قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں 26 اپریل کو غزہ کے حق میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی بھرپور حمایت کی جائے ۔

عارف شیرازی نے کہا کہ ریلی میں اہل غزہ سے یکجہتی اسرائیل و امریکا کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کریں گے۔ ۔ غزہ مارچ کی تیاریاں مکمل ہر شہر اور قصبے سے قافلے روانہ ہوں گے۔

ملک بھر میں 26 اپریل کو غزہ کے حق میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی بھرپور حمایت کی جائے ،جماعت اسلامی اور تاجر برادری کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا اعلان.

مزید پڑھیں :لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،ہماری برداشت ختم ہو ئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا،جنید اکبر خان

متعلقہ خبریں