راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) ا ڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی۔ عالیہ حمزہ کو جہلم جیل روانہ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق خواتین بیرک میں حوالاتیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم بھجوایا گیا۔ قبل ازیں عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے پانچ کارکنان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عالیہ حمزہ، نعمان اور عادل منیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے محمد زاہد شمیم آفتاب کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے احکامات دے دئیے۔ عالیہ حمزہ کے وکلاء نے عدالت سے آج ہی درخواست ضمانت سننے کی استداء کردی۔ عالیہ حمزہ کے وکلاء بے درخواست ضمانت دائر کردی۔
عالیہ حمزہ کے وکیل فیصل ملک اور علی عمران شہزاد کے ابتدائی دلائل۔ وکلاء صفائی نے کہا کہ الزام ایک طرح کا ہے تو تین ملزمان کو جوڈیشل اور دو کی ضمانت کیسے ہوسکتی ہے۔ عدالت پانچوں ملزمان کو ایک طرح ٹریٹ کرے۔