لاہور ( اے بی این نیوز ) مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بیانات سے حکومت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ پیپلزپارٹی کو سندھ میں کافی مشکلات کاسامنا ہے۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کے مشکلات دیکھ کر ان کے بیانات کو سمجھا جاسکتا ہے۔
صرف ایک نہر کا معاملہ متنازعہ ہے 6نہروں کا نہیں۔ قوم پرست جماعتوں کا ہدف نہری منصوبہ نہیں پیپلزپارٹی ہے۔ وزیراعظم نے آخری میٹنگ میں بلاول بھٹو کو یقین دلایا تھا کہ مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔
سی سی آئی اجلاس میں جانے سے پہلے شکوک وشبہات کو دور کیا جائے۔ گرین پاکستان کا منصوبہ ملک کا مستقبل ہے۔ پیپلزپارٹی کو اندازہ ہے ان کی اتفاق رائے کے بغیر کوئی منصوبہ شروع نہیں ہوسکتا۔
ایری گیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنا 25کروڑ عوام کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کو آن بورڈ لیے بغیر نہروں کا منصوبہ آگے نہیں بڑھے گا۔
مزید پڑھیں :حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کے معاملات بالکل درست نہیں، ندیم افضل چن
