اہم خبریں

حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کے معاملات بالکل درست نہیں، ندیم افضل چن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا ہے۔ پچھلے ادوار میں بھی نہروں سے متعلق کوشش کی گئی۔
لوگوں کی جانب سے صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔
بلاول بھٹو کی باربار حکومت کو سمجھانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ وہ پروگرام اے بی این نیوزڈیبیٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کے معاملات بالکل درست نہیں۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔ حکومت سی سی آئی کی میٹنگ کیوں نہیں بلاتی۔ وزیراعظم کو اس معاملے پر وضاحت دینی چاہیے۔ سی سی آئی کی میٹنگ بلانے میں وزیراعظم کی کیا مجبوری ہوسکتی ہے۔
حامد خان نے کہا کہ نہری منصوبے کی منظوری پر صدرمملکت کے دستخط موجود ہے۔ پانی کے ساتھ منرلز کا بھی بڑا مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔ منرلز کا مسئلہ بھی پانی کی طرح صوبوں کو درپیش ہے۔ حکومت نے ہمیشہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی۔
موجودہ حکومت نے احتجاج میں لوگوں کو صوبوں سے نہ آنے کی خلیج پیدا کی ہے۔9مئی کو بانی پی ٹی آئی جیل میں تھے اس پر مقدمہ بن ہی نہیں سکتا۔ رہنما مسلم لیگ ن جنرل (ر) عبدالقیوم سی سی آئی کی میٹنگ ضرور بلائی جائے گی۔
آصف زرداری کو اعتماد میں لیے بغیر اتنا بڑا منصوبہ کیسے شروع ہوا۔میں نہیں سمجھتا کہ اس منصوبے سے صدرمملکت لاعلم ہوں گے۔ 9مئی اور 26نومبرکے معاملے پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ 4مہینے کے اندر 9مئی سے متعلق ٹرائل مکمل کیا جائے۔
اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کیلئے کوئی مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ قانون طور پر آپ بجلی نہیں روکے سکتے یہ صر ف دھمکیاں ہیں۔ پی ٹی آئی نے سارے حربے استعمال کیے کچھ حاصل نہیں ہوا۔
مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں وہ ملکی مفاد کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں :وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون

متعلقہ خبریں