ٹھٹھہ ( اے بی این نیوز ) وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش۔ یہ انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش نیشنل بینک کے قریب قوم پرست تنظیم کے کارکنوں نےکی۔
وزیرِ مملکت کی گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔
وزیرِ مملکت حملے میں محفوظ رہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ سے رابطہ، واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ
عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل آنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا