اہم خبریں

بالائی علاقوں میں خراب موسم ، اسکردو جانے والی پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان

سکردو ( اے بی این نیوز  ) بالائی علاقوں میں موسم کی خرابی کے باعث ملک بھر میں متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو جانے والی قومی ایئرلائن کی 6 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ اسکردو جانے والی پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 آج نہیں چلیں گی۔ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی 2 پروازیں پہلے تاخیر کا شکار ہوئیں پھر منسوخ کردی گئیں۔

علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ موسم کی شدید خرابی کے باعث بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول کل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی اور آپریشنل مسائل کے باعث اسلام آباد سے 22 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ پروازیں منسوخ ہونے سے سینکڑوں سیاح پریشان اور ان کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسکردو میں بارش اور برف باری کے باعث موسم انتہائی ناگوار ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ گلگت میں بھی بادلوں اور بارش کے باعث موسم غیر مستحکم ہے۔

ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری نے تباہی مچادی، مظفرآباد میں طوفان نے درخت اکھڑ گئے ، حادثے میں نوجوان سمیت مختلف حادثات میں متعدد افرد جان کی بازی ہار گئ.

ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی) 08، کالام ،چترال 06، میر کھانی ، پٹن، دروش 04، گلگت بلتستان: گوپس 07،بگروٹ 06، بونجی 04، استور 04، گلگت 03، چلاس 02،اسکردو 01، پنجاب: حافظ آباد میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ، سبی ،شہید بینظیر آباد47 ، خان پور، پڈ عیدن ،بہاولنگر،رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات)اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

مزید پڑھیں :پارک ویو سٹی اسلام آباد یا قبرستان،کو ئی بنیادی سہولیات نہیں،رہائشی سراپا احتجاج ،انتظامیہ کی لوٹ مار، جعلسازی عروج پر

متعلقہ خبریں