لاہور (اے بی این نیوز ) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 2018 سے 2022تک پی ٹی آئی نے ہمیں بہت خراب کیا۔ اب وہی خرابی پی ٹی آئی کے ساتھ ہورہی ہے، یہ مکافات عمل ہے۔
پی ٹی آئی کو ملاقاتیں نہ کرانے پر شکایت نہیں کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھتی ،بات چیت سے مسئلے کا حل نکالتی۔ پی ٹی آئی بیٹھنے کو تیار نہیں، شکایت بھی ہم سے ہی کرتی ہے۔ اس خرابی میں بھی ان کا اپنا عمل دخل ہے۔ دوسری طرف سے لوگوں کو بھی شکوہ ہے۔
جیل والوں کا بھی شکوہ ہے پی ٹی آئی کا ایک لیڈر کیسے پولیس والوں کو گالیاں دیتا ہے۔ متعلقہ آفیشلز کو گالیاں دینگے، انکی تضحیک کریں گےتو وہ بھی جواب دیں گے۔ جیل سے باہر جوماحول بناہوا ہے اس سے ہم خوش نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی اے کا وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کا اجراء