راولپنڈی(اے بی این نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت میں عالیہ حمزہ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی سماعت ہو ئی۔ جج امجد علی شاہ نے عالیہ حمزہ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ پر مختلف تھانوں میں مظاہروں اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمات درج ہیں۔
وارث خان، نیوٹاون، سول لائن اور سٹی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔عالیہ حمزہ کے وکیل ملک جواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عالیہ حمزہ کو عبوری ضمانت دی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 24 اپریل 2025 تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 10 اپریل 2025 کو غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست خارج کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں :ہماری وجہ سے وفاق میں حکومت قائم ہے،ہمیں وزارتیں نہیں عزت چاہیے،بلاول بھٹو