اہم خبریں

ممبر نیپرا مطہر نیاز رانانے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیا،مطہر نیاز رانا نیپرا میں ممبر بلوچستان و ٹیرف ہیں،مطہر نیازرانا کا بطور ممبر مدت اس سال نومبر میں پورا ہونا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےمطہرنیاز رانا کا بطور ممبرنیپرااستعفی منظور کرلیا،مطہرنیازرانانےذاتی وجوہات کی بنا پر ممبرنیپراکےعہدے سےاستعفی دیا ہے۔

وفاقی حکومت نےنومبر2022میں مطہر نیازراناکوبلوچستان سےممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممبر نیپرا کیلئے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی،مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت اس سال نومبر میں پوری ہونی تھی،مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ18پریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں