اہم خبریں

بہنوں کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،فیصل چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جو ہورہا ہے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بہنوں کی بھائی سے ملاقات نہ کرانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی میں جس نے پریس کانفرنس نہیں کی اس پر مقدمات بنائے گئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ پروگرام اے بی این نیوز سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ کے احکامات پر بھی عمل نہیں ہورہا ۔


ہمارے کارکنوں پر سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک چلانے کیلئے آئین اور قانون پر عمل کرنا لازمی ہے۔
جیل قوانین کے تحت ملاقاتیں قیدی کا حق ہوتا ہے۔ چاہتے ملک آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔ ملک بھر میں کہیں بھی بنیادی انسانی حقو ق کے قوانین پر عمل نہیں ہورہا۔ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
8فروری کے الیکشن میں عوام نے بانی پی ٹی آئی کو بھرپورسپورٹ کیا۔ جوڈیشل کمیشن میں حکومت کو اکثریت حاصل ہے۔ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہے۔
حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھا دی اس کو روکنا ہوگا۔
ہمارے ملک میں اشرافیہ پر ٹیکس لگنا چاہئے۔ حکومت کو ٹیکس لگانے سے پہلے سوچنا چاہئے۔ امیر لوگوں پر ٹیکس لگنا چاہئے۔ آئی ایم ایف ان کوکہتاہے کہ ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کیاجائے۔ ملک میں بیروزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں :عمرکوٹ،مبینہ دھاندلی،پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جائے، لال چند مالہی

متعلقہ خبریں