عمر کوٹ ( اے بی این نیوز ) مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا ڈی آر او آفس کا گھیراؤ، ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ لال چند مالہی نے کہا کہ
پہلے ہی دھاندلی کے خدشات ظاہر کیے تھے۔ رینجرز و فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ دھاندلی کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کروائی جائے۔اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا،علیمہ خان