اہم خبریں

نومئی کو کارکنوں کو اکسانے کے اعجاز چوہدری کے ویڈیو ثبوت سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نومئی کو کارکنوں کو اکسانے کے اعجاز چوہدری کے ویڈیو ثبوت سپریم کورٹ میں پیش،عدالت میں پی ٹی آئی سینیٹر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت میں وکیل نے کہا جو شواہد دیئے گئے وہ ٹی وی انٹرویو ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے بے شک انٹرویو ہے آپ کا موکل نوجوانوں کو اکسا رہا تھا،جسٹس شفیع صدیقی نے کہاایک انٹرویو 17 مئی اور ایک آڈیو دس مئی کی ہے،اکسانے کا کیس ہے تو نو مئی کے دن یا اس سے پہلے کا کوئی ثبوت دکھائیں، ضمانت منسوخی کیس کے چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پروکیل لطیف کھوسہ کا اعتراض،کہا واقعات پر پانچ سو مقدمات درج ہوئے،24ہزار ملزمان مفرور ہیں،4 ماہ کے حکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کا کہتا ہے ،چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلہ میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا،سپریم کورٹ نےنومئی کے کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور کرلی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں،نومئی کے مقدمات یکجاکرنے کی فواد چوہدری کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں :این اے 213 عمرکوٹ ضمنی انتخاب،پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،واضح کامیابی

متعلقہ خبریں