عمر کوٹ (اے بی این نیوز)این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کر لی۔عمرکوٹ کے تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور 148,965 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
مخالف امیدوار لال ملہی 74,515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پیپلز پارٹی کے کارکنان عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں اپنی جیت کا جشن منا رہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔
اس حلقے میں کل 18 امیدوار مدمقابل تھے۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند ملہی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا۔یاد رہے کہ این اے 213 عمرکوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں :حکومت سے ملکی حالات کنٹرول نہیں ہورہے اب اثاثے بیچ رہے ہیں،رؤف حسن