اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری صرف اس کی بے بسی نہیں پوری قوم کی ہے۔ ملک میں عدلیہ کی توہین کی جارہی ہے۔ ہمارے کارکنوں کو انصاف نہیں مل رہا۔
بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی ملاقات نہیں کرائی جارہی ۔ علیمہ خان سے ملاقات نہ کرانے کی کوئی وجہ تو بتایا جائے۔ علیمہ خان کی ملاقات سے ان کو کیا خطرات لاحق ہیں۔ ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں۔
6بندوں میں سے صرف بیرسٹرگوہر کو اندر جانے دیاگیا۔ آج بھی لسٹ کے مطابق ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ ہمارے لوگ باہر بیٹھے تھے اورانہوں نے تماشہ لگایا۔ ملک میں انسانی حقوق کےنام کی کوئی چیز ہی نہیں،پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ
3ہمارے لوگ باہر نکلتے ہیں تو یہ اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ آج جونفرتیں بڑھ رہی ہیں وہ ملک کیلئے خطرناک ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد میں 10ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اوورسیز پاکستانی نے خاندان کیلئے پیسے بھیجنے ہوتے ہیں، کوئی روک نہیں سکتا۔
وعدے تو بہت ہوئے ہیں،باہرسے کوئی انویسٹمنٹ نہیں ہوئی۔ ملکی حالات کو دیکھ کر کوئی پیسہ ڈبونا نہیں چاہتا۔ حکومت سے ملکی حالات کنٹرول نہیں ہورہے اب اثاثے بیچ رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں ملک میں سرمایہ کاری آنا مشکل ہے۔
جے یوآئی نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے متعلق وقت مانگا تھا۔ رابطوں سے اگر ملک میں بہتری آتی ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں :ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی آنے کا خدشہ، این ای او سی نے الرٹ جاری کر دیا