ڈیرہ اسماعیل خان (اے بی این نیوز) سیکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،4خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید۔
آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔
ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز کا علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن۔سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیراعظم شہبازشریف کا شہید سپاہی باسط صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں :ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی آنے کا خدشہ، این ای او سی نے الرٹ جاری کر دیا