اہم خبریں

عمران خان کی تین بہنیں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ گرفتار

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     )پولیس نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔دیگرجن کو تحویل میں لیا گیا ان میں قاسم نیازی ،صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا
پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر زیر تعمیر پلازے میں تھیں۔ ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان، بھچر، صاحبزادہ حامد رضا خان اور زرتاج گل شامل ہیں۔واضح رہے کہ عمر ایوب خان، نیاز اللہ نیازی اور احمد خان بھچر عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھے۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے کر پولیس وین میں منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں :غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں