اہم خبریں

میڈیکل سے متعلقہ سینکڑوں کیس التوا کا شکار ،80سے زائد کیسز میڈیکل ٹربیونل ممبرز کے منتظر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) میڈیکل سے متعلقہ سینکڑوں کیس التوا کا شکار پڑے ہو ئے ہیں۔ میڈیکل ٹربیونل کے چئیرمین کی تعیناتی کو ہوئے تین ماہ سے زائد گزر گئے ۔ چئیرمین میڈیکل بورڈ ممبران کی تعیناتی کے منتظر ۔

ڈاکٹرز میڈیکل کالجز پی ایم اینڈ ڈی سی سے متعلقہ کیس بھی التوا کا شکار ہیں ۔ رجسٹرار ٹربیونل کے مطابق 80سے زائد کیسز میڈیکل ٹربیونل ممبرز کے منتظر ہیں۔ میڈیکل ٹربیونل ایک ریٹائرڈ ہائیکورٹ کے جج اور چار ممبران پر مشتمل ہوتا ہے ۔

ایکٹ کے تحت شعبہ صحت سے متعلق تمام کیسز کی شنوائی میڈیکل ٹربیونل میں ہوتی ہے ۔ میڈیکل ٹربیونل ڈاکٹرز نرسز میڈیکل کالجز ہاسپٹلز سے متعلقہ کیسز سننے کا مجاز ہے ۔ کسی بھی ڈاکٹر نرسنگ سٹاف کسی بھی میڈیکل کے ادارے کے خلاف درخواست دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :یہ بات نہ کریں کہ جیل میں ملزم عمران خان ، تعاون نہیں کرتا،چیف جسٹس

متعلقہ خبریں