اہم خبریں

ایک سال میں پاکستان کے حالات بدل گئے، آج کہیں بھی ڈیفالٹ کی باتیں نہیں ہورہی ہیں، مریم نوا ز

لاہور ( اے بی این نیوز   )4سال رہنے والی حکومت نے ملک کا معاشی بیٹرہ غر ق کر نے کے علا وہ عوام کیلئےکیا کیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نوا ز کا تقریب سے خطاب ۔ کہا جب ہم حکومت میں آئے تو یہ کہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ ایک سال میں پاکستان کے حالات بدل گئے ۔ آج کہیں بھی ڈیفالٹ کی باتیں نہیں ہورہی ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پرہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتیں کم کیں۔ 25روپے کی روٹی اب12روپے کی مل رہی ہے۔ رمضان میں 10۔ 10ہزار روپے لوگوں کو گھروں میں جا کر پہنچائے گئے۔ سر کا ری ہسپتا لوں میں عوام کو سہولیا ت کی فرا ہمی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ تعلیم کے محکمے میں بھی بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے تحت 30ہزار لوگوں کو رقم مل چکی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی بیٹوں سے رابطہ کرنے،ذاتی معالج سے چیک اپ کی درخواستیں منظور

متعلقہ خبریں