اہم خبریں

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی، اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے،حکم جاری

اسلام آباد (زاہدہ رائو)بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات، سلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکم دیا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کا جنرل سیکرٹری ہے اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے۔

بیرسٹر گوہر پارٹی کا چیئرمین ہے اسے استثنیٰ حاصل ہے۔ یہ ایک سیاسی پارٹی ہے کوئی سکیورٹی ادارہ نہیں جو ڈاکیومنٹیشن کا محتاج ہو بانی کا حکم۔ پارٹی قائدین میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں ۔

بانی کو عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کی امریکی وفد سے ملاقات کی بھی رپورٹ دی گئی ۔ بانی نے امریکی وفد سے ملاقات پر گہری سانس لی اور کچھ جواب نہیں دیا ۔

مزید پڑھیں :عمران خان بار بار سیاسی راہنمائوں سے ملاقات کا تقاضا کر رہے ہیں،ہم بہنوں کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا،علیمہ خان

متعلقہ خبریں