اہم خبریں

آرمی چیف کی قیادت میں دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ان کی زبان پرجوبات ہوتی ہے وہی دل میں ہوتی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )   وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے شبانہ روز محنت کرکے بیرون ملک اپنا نام کمایا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
آرمی چیف کی زبان پرجوبات ہوتی ہے وہی دل میں ہوتی ہے۔ ماضی میں دہشتگردوں نے دہشتگردی کابازارگرم کیا۔ دہشتگردی کی وجہ سے80ہزارپاکستانیوں نےجام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج نےدہشتگردوں کےخاتمےکیلئےجہادکاآغازکیا۔
دہشتگردوں کے خلاف جو قربانیاں ہمارے جوانوں نے دیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔ خیبرپختونخوا کے سوات اور دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کو دوبارہ آباد کیا گیا۔
پاکستان کیخلاف جومیلی آنکھ سےدیکھےگا وہ آنکھ پاؤں تلےروند دیں گے۔ اسلام آباد:پاکستان کادفاع الحمداللہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پچھلےدورمیں سنگین غلطیاں ہوئیں جس کاخمیازہ بھگت رہے۔
دہشت گردوں کوسوات اورخیبرپختونخوامیں آبادکیاگیا۔
افواج پاکستان نےدہشتگردوں کےخاتمے کیلئےجوجہادکیااس کی مثال نہیں ملتی۔ گالی کا جواب دلیل سے دیں گے تو مثبت اور موثر جواب ملے گا۔
آرمی چیف کےہوتےہوئے کوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔ ٍاسلام آبادمیں اوورسیزپاکستانیوں کےمقدمات کےفیصلے سنانےکیلئےخصوصی عدالتیں قائم۔
اوورسیزپاکستانیوں سےمتعلق سول کورٹس میں ترامیم کریں گے۔
اوورسیزپاکستانیوں سےمتعلق سول کورٹس میں ترامیم کریں گے۔ باقی صوبوں میں خصوصی عدالتیں بنائی جائیں گی۔ آئی ایم ایف سےمعاہدہ کرکےاسےتوڑاگیا۔ پاکستان کےخلاف سازشیں کی گئیں۔
کشمیریوں کوان کاحق ملنےتک سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیرکاز،غزہ کیلئےحکومت نےعوام کےجذبات کی عکاسی کی۔ پاکستانی کشمیریوں کاساتھ ہرگزنہیں چھوڑےگا۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کی گئی۔ وزیراعظم کامیرپورآزادکشمیرمیں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانےکااعلان۔
 اووورسیزپاکستانیوں کوایف بی آرمیں فائلرتصورکیاجائےگا۔ اوورسیزکےبچوں کیلئےمیڈیکل کالجزمیں 15فیصدکوٹہ رکھاجارہاہے۔
میرپورمیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی فزیبلٹی کیلئےحکم جاری کردیا۔ 3ہزار بچوں کوپاکستان میں میڈیکل کالجزمیں داخلہ مل سکےگا۔
اوورسیزپاکستانیوں کو5ہزاربچوں کوہنرمندی کےکورس کرائےجائیں گے۔ اوورسیزپاکستانی خواتین کیلئےسرکاری ملازمت میں7سال کی گنجائش رکھی جارہی ہے۔ سمندرپارپاکستانیوں کیلئےایک خصوصی دفترقائم کیاجارہاہے۔
پنجاب میں10سال پہلےکمپیوٹرائزڈلینڈریکارڈسسٹم قائم کیاگیاتھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےآن لائن سیل ڈیڈکاسسٹم قائم کردیاہے۔ سسٹم کاپاکستانی ہائی کمیشن لندن میں جلدآغازہوگادیگرممالک میں بڑھایاجائےگا۔
اس ماہ اوورسیزنے4.1ارب ڈالرکی رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔ جون تک بھیجی جانےوالی رقوم30ارب ڈالرتک پہنچنےکاامکان ہے۔
مزید پڑھیں :فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم کا خیرمقدم

متعلقہ خبریں