اہم خبریں

فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم کا خیرمقدم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔ کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ ریٹنگ بی مائنس سے ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔ فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا۔

وزیراعظم کا فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا گیا۔ فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کر دی۔ پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دینا خوش آئند ہے۔
عالمی اداروں کیجانب سے ریٹنگ میں بہتری پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ۔ فچ کی رپورٹ ملکی معاشی سمت درست ہونے کی علامت ہے۔ حکومت معاشی بہتری کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔
عالمی اداروں کی مثبت رائے معاشی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کو بڑھا رہی ہے۔ معاشی استحکام کی جانب پیش قدمی پوری قوم کی کامیابی ہے۔ ریٹنگ میں بہتری بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔

مزید پڑھیں :ضمنی الیکشن، سندھ حکومت کا عمر کوٹ میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں