لاہور( اے بی این نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پشاور واقعہ میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، نگران حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، ان کا سارا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیوں پر ہے، نگران حکومت صرف سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ان سے ملاقات کی، ملاقات میں پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاحال تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور گورنرز اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کر کسی اور ایجنڈے پر گامزن ہیں، نگران سیٹ اپ اپنے مینڈنٹ سے تجاوز کر کے غیر آئینی، غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے، نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کر رہا ہے جو اس کامینڈنٹ ہی نہیں۔















