اسلام آباد (اے بی این نیوز) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہماری سینئر قیادت کو امریکی وفد کی جانب کوئی دعوت نہیں دی گئی۔ میں نے بیرسٹر گوہر سے فون کرکے پوچھا تھا کہ آپ کو دعوت ملی کہ نہیں۔ وہ پروگرام اے بی این نیوزسوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہرنے باقاعدہ تصدیق کی کہ دعوت نہیں ملی۔
تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ امریکی وفد سے اکیلے میں ملاقات کی درخواست کی ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ امریکی وفد کی جانب سے رؤف حسن کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ بیرسٹرگوہر کو ملاقات کیلئے جانا چاہیے تھا۔ بیرسٹرگوہر کی غیرموجودگی پر مجھے حیرانی ہوئی۔
موجودہ امریکی وفد کا مقصد اسلحے کی خرویدوفروخت تھا۔ جس ملک میں رول آف لا نہیں ہوگا وہاں سرمایہ کاری کیسے آئے گی۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے پاس سیاسی تجربہ نہیں۔
جب پارٹی کی پالیسی وکیل بنائیں گے تو حال یہی ہوگا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار سنچری،یونائیٹڈ زلمی کو 244 رنز کا ہدف