اسلام آباد (اے بی این نیوز)گورنرسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ترسیلات زرکا گزشتہ ماہ کا 4.1ارب ڈالرزکا نمبرتاریخی ہے۔ سعودی عرب اور یواے ای سے ورکرز ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ غیررسمی چینلز سے آنے والی ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی ہے۔
3ماہ میں مزید 10ارب ڈالرزترسیلات زرآنے کی توقع ہے۔ کرنسی ایکسچینج ریٹ میں بھی استحکام نظر نہیں آرہا۔ زرمبادلہ ذخائر جون تک 14ارب ڈالر کی توقع ہے۔ اپریل میں مہنگائی بڑھے گی مگر اس کے بعد استحکام آنا شروع ہوجائے گا۔
امپورٹ بل مں ہمیں 50کروڑ ڈالرزکا ریلیف ملا ہے۔ ترسیلات زرکیلئے لوگ زیادہ تر بینکنگ چینلز استعمال کررہے ہیں۔ امریکی ٹیرف کا اثر پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر آئے گا۔
مزید پڑھیں :خلاء میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ،خواتین نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،جانئے انوکھا کارنامہ