اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے نومئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ نمٹادیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے خدیجہ شاہ سمیت تمام ملزمان کے قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وکیل نے کہا ٹرائل کورٹس کی آزادی کو بھی یقینی بنایاجائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اے ٹی سی کی آزادی والا مسئلہ حل ہوچکا وہ فیصلہ پڑھ لیں۔ ملزمان کو فردجرم سمیت تمام دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ نو مئی مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری۔
چیف جسٹس نے کہا ملزم جیل میں ہیں تو تفتیش کر لیں کیا مسئلہ ہے؟ فواد چوہدری نے کہا میرے مقدمات آپ کی ہدایت کے باجود مقرر نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کا کیس کل لگ جائے گا۔ عدالت کی 9 مئی کے تمام مقدمات جمعرات کو مقرر کرنے کی ہدایت ۔ جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی،جانئے فی لٹر کتنے کا ملے گا