اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد، پولیس کا سابق ایس پی اغواء کے مقدمہ میں گرفتار ۔ پولیس کی جانب سے ملزم عارف شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا ۔
عدالت نے ملزم کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمودچودھری کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق
ملزم سے مغوی حمزہ خان کی بازیابی کے لیے تفتیش جاری ہے۔ سابق سول جج جواد حسین عادل ایڈووکیٹ ملزم کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ۔ جواد حسین عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ
سات دن کے جسمانی ریمانڈ میں یہ کیا برآمد کر پائے ہیں؟ صفحہ مثل وہیں کہ وہیں ہیں۔
یہ پولیس ضد اور افسران کی انا پر چل رھے۔ یہ ثبوت لائیں ملزم کیخلاف اگر ہیں تو۔ ملزم عارف شاہ خود روسٹرم پر آگئے ۔ ملزم عارف شاہ نے کہا کہ یہ مجھے ذلیل کر رھے ہیں۔ سات دن سے نا کپڑے بدلنے دیئے ہیں، نا سونے دیتے ہیں نا کھانے دیتے ہیں۔
تفتیشی افسر تو آتا ہی نہی۔ یہ سی ایس پی افسران رات کو آجاتے ہیں ناقابل برداشت رویہ اپناتے ہیں۔ مجھے پتہ ھے یہ کیا کرنا چاھتے ہیں۔ یہ مجھے انکاونٹر کروانا چاھتے ہیں کہیں راستے میں۔ مجھے بھی بتانے والوں نے بتا دیا ھے۔
مغوی حمزہ کے اغواء کا مقدمہ 18 مارچ کو تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ