اہم خبریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن۔ وفاقی دارالحکومت میں درجنوں بڑے کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا۔ ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر گرینڈ کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران 39 بڑے سٹورز اور ریسٹورنٹس سیل کئے گئے۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ سٹورز پر پی او ایس رسید کے بجائے جعلی انوائسز پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس،9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

متعلقہ خبریں