اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ۔ حج سروسز کے معاہدے اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق نہ ہونے پر کوٹہ متاثر ہوا۔ 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے بعد نجی اسکیم کے عازمین کی تعداد 24 ہزار ہو گئی۔
مزید 67 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل، لیکن کوٹہ دستیاب نہیں۔ حج آرگنائزرز کی جانب سے سعودی عرب کو 70 کروڑ ریال بھجوائے جا چکے ۔ حج کوٹہ میں اضافہ کے لیے وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل۔
پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین پر مشتمل ہے۔ سرکاری اسکیم کا کوٹہ 89ہزار 705 ، پرائیویٹ اسکیم کا بھی اتنا ہی کوٹہ مختص۔ سعودی حکومت نے صرف 14 ہزار پرائیویٹ عازمین کی ادائیگیاں قبول کیں۔
حج سروسز کے معاہدے اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق نہ ہونے پر کوٹہ متاثر ہوا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا۔ سعودی حکومت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر مزید 10 ہزار عازمین کی اجازت دے دی۔ وزارت مذہبی امور نے نیا 10 ہزار کا کوٹہ HOPE (حج آرگنائزرز تنظیم) کو دے دیا۔
مزید پڑھیں :افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد کے باہر دھماکہ ،1جاں بحق،3 زخمی