اہم خبریں

حکومت کا طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کےلیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی یو نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت10پسماندہ اضلاع کی طالبات کودی جائے گی۔

اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کےآغاز سے ہوگا۔مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے، وہ طالبات جن کا اسکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ مستفید ہوں گی۔
مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج سمیت 3 ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا

متعلقہ خبریں