اسلام آباد ( اے بی این نیوز )توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل جیل میں سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالتی عملہ نے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ
توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی۔ کبھی مقدمات کو برق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی ایسے دھیما کر دیا جاتا ہے۔ جب بانی پی ٹی ائی کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گی۔
مزید پڑھیں :ملک کی ایک بڑی سیاسی و مذہبی جماعت کےبڑے راہنما و سابق سربراہ انتقال کر گئے
