لاہور( اے بی این نیوز )سٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور قیمتی انعامات حاصل کریں، پی سی بی کا بڑا اعلان۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو بطور انعام ایک موٹر سائیکل دیا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں Golot Love ایپ کے ذریعے آن لائن حصہ لیا جا سکتا ہے جسے پلے سٹور اور ایپل سٹور کے ذریعے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
شائقین کرکٹ کو گولوٹ لو ایپ پر میچ ٹکٹ کا کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا، اور انہیں قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ جس کو بھی انعام کا حقدار قرار دیا جائے گا اس کا اعلان میچ کی اننگز کے وقفے کے دوران کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے ٹکٹ آن لائن بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں جب کہ یہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں :عوام عمران خان کی کال پر سڑکوں پر ہوں گے،حکومت کیلئے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا،عمر ایوب،جنید اکبر