اہم خبریں

عوام اورسیکیورٹی فورسزکایہ اتحادقیام امن کیلئےمثبت پیشرفت ہے،دفاعی ماہرین

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں بےشمارقربانیاں دےرہی ہے۔ خیبرپختونخواکےباشعورعوام کی فتنہ الخوارج کےخلاف شدیدمزاحمت کی۔
گزشتہ2روزکےدوران مقامی آبادی نےفتنہ الخوارج کےحملوں کوناکام بنایا،ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی ڈیرہ اسماعیل خان اورڈیرہ غازی خان کےسرحدی گاؤں میں گھسنےکی کوشش۔

12دیہات کےعوام کی فتنہ الخوارج کےخلاف زبردست مزاحمت،بھاگنےپرمجبورکردیا۔ قریبی دیہات کےعمائدین کابڑااجتماع،کسی دہشتگردکوبھی گاؤں میں گھنسےکی اجازت نہ دینےکافیصلہ۔
عوامی سطح پریہ اتحاددہشتگردوں کےخلا ف واضح پیغام ہے۔ جنوبی وزیرستان میں مقامی افراداورفورسزکی مزاحمت کےنتیجےمیں3دہشتگردجہنم واصل۔

دفاعی ماہرین کے مطابق عوام اورسیکیورٹی فورسزکایہ اتحادقیام امن کیلئےمثبت پیشرفت ہے۔ سیکیورٹی اداروں کیساتھ عوام کاکھڑاہونافتنہ الخوارج کیلئےبری خبرہے۔ عوام کاسیکیورٹی فورسزکیساتھ مل کرلڑناجوانوں میں نئی روح پھونک دےگا۔
خیبرپختونخواکےغیورعوام فتنہ الخوارج کےخلاف مزاحمتی دیوار ہے۔
مزید پڑھیں :حج تیاریاں،عمر ہ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

متعلقہ خبریں