اہم خبریں

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں حملوں میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب،متعدد گرفتار

پشاور(اے بی این نیوز)آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔

ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر آمنے سامنے

متعلقہ خبریں