اہم خبریں

خیبرپختونخوا،نوشہرہ میں ایکسائز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار شہید ،ایک زخمی

نوشہرہ (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے تارو پبی میں رات گئے ایکسائز کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کا تازہ واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ہے، دہشت گردوں نے جی ٹی روڈ تارو پبی کی حدود میں ایکسائز پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد شامل ہیں، 5 گولیاں لگنے کے باوجود بہادر زخمی اہلکار نے گاڑی لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پہنچائی۔

فائرنگ سے زخمی اہلکار کی شناخت فاروق باچا کے نام سے ہوئی۔شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پختونخوا، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) سمیت پولیس افسران، ایکسائز حکام اور شہد کے لواحقین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: ٹیرف جنگ میں امریکا نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

متعلقہ خبریں