اہم خبریں

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات: چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے، جب کہ چوہدری سالک حسین نائب صدر، طارق حسین مرکزی سیکریٹری جنرل، اور چوہدری شافع حسین جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

پارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔

انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، جس کی صدارت چوہدری شجاعت حسین نے کی۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں