اہم خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 122 سے زائد طلبا کے ویزےمنسوخ کردیے گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرمپ انتظامیہ نے 122 سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا بھر میں ویزا منسوخی کے کیسز میں ٹیکساس سرِفہرست رہا۔ اس بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS) سے متاثرہ طلبا کی امیگریشن حیثیت ختم کردی گئی ہے، جس کے باعث 8 جامعات متاثر ہوئی ہیں۔

یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس (UNT) اور یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن (UT Arlington) میں 27، 27 طلبا کی امیگریشن حیثیت منسوخ کی گئی۔ متاثرہ طلبا کی اکثریت کا تعلق جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے ہے۔

متعلقہ خبریں