اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ایس ایل10 کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔سپیکر قومی اسمبلینے 10 ویں پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایازصادق نے کہا کہ
پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدیدکہتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کا کلیدی کردار ہے۔ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پی ایس ایل کا ایونٹ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ پی ایس ایل میں نامور کرکٹرز کی شرکت خوش آئند ہے۔ پاکستان کی عوام کرکٹ کے کھیل سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی سے اتحا کا معاملہ ،ہمارے ساتھ آگے بڑھناہےتوانڈرسٹینڈنگ پرقائم رہناہوگا،کامران مرتضیٰ