اہم خبریں

پی ٹی آئی سے اتحا کا معاملہ ،ہمارے ساتھ آگے بڑھناہےتوانڈرسٹینڈنگ پرقائم رہناہوگا،کامران مرتضیٰ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )رہنماجےیوآئی کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سواتی،گنڈاپورکی بانی سےملاقات کےبعدبیانات پرتحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی کےسینیٹرہمایوں مہمندنےاسٹیبلشمنٹ سےرابطوں کی تردید کی۔
بات اگربڑھ گئی تواتحادکااللہ حافظ ہے۔ ہمایوں مہمندسےآج میرارابطہ ہواتھا،ہمایوں مہمندنےبتایاکہ رابطوں کی ایسی کوئی بات نہیں۔ میں نےہمایوں مہمندکوکہا کہ ہمیں بتادیں تاکہ ہم اپنافیصلہ کرسکیں۔
ہم جس سےبھی بات کریں اتحادکےپلیٹ فارم سےہو۔
کوئی باہرسےآئےاوراس سےبات چیت ہواس پرہمارےتحفظات ہیں۔ ہم چاہتےہیں رابطوں پراسدقیصرکی طرف سےوضاحت آئے۔ اگرہمارے ساتھ آگے بڑھناہےتوانڈرسٹینڈنگ پرقائم رہناہوگا۔
مزید پڑھیں :صدرآصف زرداری روبصحت،ہسپتال سےچھٹی مل گئی،ڈاکٹرعاصم حسین

متعلقہ خبریں