اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیوپی کااجلاس، جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں معیاری تعلیم کیلئے28ارب روپےکامنصوبہ تجویز۔
شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کاذیلی کیمپس قائم کرنےکی منظوری۔ آئی ٹی سٹارٹ اپس،ٹریننگ اوروی سی کیلئے5ارب کامنصوبہ منظور۔ ایف بی آرکسٹمزکمپلیکس،ڈیجیٹل سٹیشنزکیلئے16ارب کامنصوبہ زیرغورآیا۔
سندھ کےسیلاب متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کیلئے12ارب کی تجویز۔ داسوہائیڈروپاورمنصوبےکی لاگت میں174ارب روپے کااضافہ۔ سی ڈی ڈبلیوپی نے10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی۔
4منصوبےمنظور،6ایکنگ کوبھجوادئیےگئےہیں۔ کوئٹہ میں پانی کےبحران کےحل کیلئے10ارب کامنصوبہ ایکنگ کوارسال۔ بلوچستان میں زرعی زمین کی آبپاشی کیلئے17ارب کامنصوبہ ایکنگ کوارسال کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :صدرآصف زرداری روبصحت،ہسپتال سےچھٹی مل گئی،ڈاکٹرعاصم حسین
