اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی ہمایوں مہمندنے اے بی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے۔ پارٹی کےاندرونی اختلافات کوباہرنہیں آناچاہیے۔
پارٹی رہنماؤں کوایک دوسرےکیخلاف گفتگونہیں کرنی چاہیے۔ ہماری پارٹی میں لڑائی کوئی نہیں بات نہیں،سینیٹرہمایوں مہمندبانی پی ٹی آئی کےسامنےبھی پارٹی لیڈرآپس میں لڑپڑتےتھے۔ بانی کےسامنےجب پارٹی لیڈرزکاجھگڑاہوتاتو وہ انہیں منالیتے۔ یہ کیسےہوسکتاہےبانی کی2بہنوں کوملنےکی اجازت ہوا ورایک کوروک دیاجائے۔
مسلم لیگ(ن)عوام سےجھوٹ بولتی ہے۔ بانی لسٹ کےمطابق جن سےملناچاہتےہیں ان کی ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ بانی پی ٹی آئی کیسےاپنی جماعت کےسیکرٹری جنرل کوملاقات سےروک سکتےہیں۔
رہنماجےیو آئی حاجی غلام علی نے کہا کہ ہم اس حکومت کونہیں مانتےیہ عوام کےووٹوں سےنہیں آئے۔ جےیوآئی آئین کی بالادستی اورشفاف الیکشن کرانےکیلئےجدوجہد کررہی ہے۔
ہماری ماضی میں پی ٹی آئی کےساتھ سیاست میں تلخیاں رہیں۔ مولانافضل الرحما ن نےتمام تلخیاں بھلاکرآگےبڑھنےکی بات کی۔ پی ٹی آئی کےساتھ ہمارابات چیت کاسلسلہ چل رہا ہے۔ پی ٹی آئی اپنےاندرونی اختلافات کودورکرنےکی کوشش کرے۔
کسی جماعت کےاندرونی معاملات میں میرابولنابنتانہیں ہے۔ چاہتےہیں بڑےمقصد کیلئےاپوزیشن جماعتیں ساتھ کھڑی ہوں۔
مزید پڑھیں :صدرآصف زرداری روبصحت،ہسپتال سےچھٹی مل گئی،ڈاکٹرعاصم حسین
