اہم خبریں

جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس کااعلامیہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس کااعلامیہ جاری۔ جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں3نکاتی ایجنڈےپرغورکیاگیا۔
جسٹس علی باقرنجفی کثرت رائےسےسپریم کورٹ کاجج بنانےکی سفارش۔ لاہورہائیکورٹ کے2ججزسےمتعلق2جولائی2024کےریمارکس حذف کیے۔ ججزکاعوامی تاثردرست نہ ہونےکےریمارکس کثرت رائے سےحذف کیےگئے۔ ہائیکورٹس کےقائم مقام چیف جسٹسزکی جگہ کمیشن کےنئےممبران کےتقررکافیصلہ ۔ جسٹس ریٹائرڈمقبول باقرکوسندھ سےممبرجوڈیشل کمیشن تعینات کردیاگیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ سےجسٹس ریٹائرڈنذیرلانگوجوڈیشل کمیشن کےممبرہونگے۔ اسلام آبادہائیکورٹ سےجسٹس ریٹائرڈشوکت عزیزصدیقی کمیشن کےرکن مقرر۔ پشاورہائیکورٹ سےجسٹس ریٹائرڈشاکراللہ جان ممبرجوڈیشل کمیشن تعینات۔ جوڈیشل کمیشن کااجلاس ڈھائی گھنٹےتک جاری رہا۔
مزید پڑھیں :پی ایس ایل ،رنگوں بھر تقریب کا آغاز،راولپنڈی سٹیڈیم میں فلائنگ مین کی انٹری،علی ظفر نے میلہ لوٹ لیا

متعلقہ خبریں