راولپنڈی (اے بی این نیوز )انتظار کی گھڑیاں ختم،پی ایس ایل سیزن 10کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی،افتتاحی تقریب شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی، معروف گلوکار عابدہ پروین، علی ظفر ، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادوجگائیں گے، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز رات ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے ہوں گے،گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں10،10مقابلے کھیلیں گی ،ٹاپ 4ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی ، پی ایس ایل کا پہلامرحلہ کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا ،کراچی5اورراولپنڈی11مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں :بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک، کئی لاپتہ ہوگئے