اہم خبریں

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پردستخط، تعاون کے مختلف معاہدے

بیلا روس ( اے بی این نیوز    )پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پردستخط، تعاون کے مختلف معاہدے،وزیراعظم شہبازشریف اوربیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو تقریب میں موجود تھے.
دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ، فوجی صنعت کی سٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان بھی معاہدہ طے پاگیا،بیلاروس کے مالی تعاون برائے کاروبار اور سمیڈ کےد رمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،پاکستان پوسٹ اور بیلاروس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا بھی معاہدہ،اس سے قبل ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کاپرتپاک استقبال ،شہبازشریف کو گارڈ آف آنر پیش ، وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.
بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی، دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا ۔پاکستان، بیلاروس بزنس فورم کا انعقاد تجارت کے فروغ کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے،صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس،کہا دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،دوطرفہ تجارت اور ا قتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرینگ.

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں :ننکانہ صاحب،حکومت کا تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان

متعلقہ خبریں