اہم خبریں

کر کٹ بخار، راولپنڈی پی ایس ایل سیزن10 کی افتتاحی تقریب، نامور گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے،جا نئے انٹری فیس اور شیڈول

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کل راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل بروز جمعہ شام 7 بجے راولپنڈی میں ہوگی۔ جس میں نامور گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی اسی روز شیڈول ہے۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 10 کل چار مقامات پر کھیلا جائے گا، جن میں کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور دیگر گلوکار پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ علی ظفر، ابرارالحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی پی ایس ایل کے ترانے کے لیے اپنی آوازوں کا جادو جگائیں گے جب کہ تقریب کے دوران شائقین کو آتش بازی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں چھ ٹیموں کے درمیان کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے جوش و خروش اور کریز بڑھنے لگا، شائقین پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ کراچی میں پی ایس ایل کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، نیشنل سٹیڈیم کے باہر سیزن 10 کا کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر لگا دیا گیا ہے، شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے لاہور کی سڑکوں کو بھی کھلاڑیوں کے پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے۔

لیگز شروع ہونے میں صرف 2 دن باقی ہیں اور ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے۔ چاروں مقامات پر ٹکٹ کی کم از کم قیمت روپے مقرر کی گئی ہے۔ پنڈی میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 650 روپے رکھی گئی ہے۔ 850 سے روپے 1,000 بھی ہے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں جنک فوڈ ز،سافٹ ڈرنکس اور چپس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

متعلقہ خبریں