اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میری عمران خان سےعیدکےبعدملاقات ہوئی،ملاقات کیلئے5سے6بارگیاتھا۔ 2بارملاقات کیلئےپارٹی لیڈرشپ نےنام بھیجاتھا۔
میں اللہ کےسامنےرویا،گڑگڑایااورکہامیراراستہ آسان کردے۔ میں2اپریل کوبانی پی ٹی آئی سےملاتھا۔ اپنےاوپرکی گئی تنقیدکومثبت طریقےسےلیتاہوں۔ کوئی آدمی بانی کےسامنےاس طرح نہیں کھڑاہوسکتاجیسےمیں کھڑاہوا۔
اس کےبعدبیراج کھلا کہ یہ عمران خان کو کیوں ملا؟سب میرےدوست ہیں،میرےلیےآوازاٹھائی۔ کوئی مجھےکہتاہے کہ ٹمبرمافیا ہے۔ جس آگ میں میں کھڑاہوں،کوئی بانی کےسامنےنہیں کھڑاہوسکتاہے۔
جتنےبھی وی لاگرزنےبات کی ہے وہ سچ نہیں۔ سچ یہ ہے جیل میں یہ بات نہیں کی کہ میں1100لوگوں کوسنبھال رہاتھا۔ سیدھی یہاں سےبات کی کہ 2022میں کیاہواتھا۔ میں نےپوچھاپارٹی والوں نےبات چیت پرمجبورکیاتھا؟اعظم سواتی
بارباربانی پی ٹی آئی کاپیغام صدرہاؤس لاتاتھا۔ ایک اینکربھی تھے،ہرایک نےکوشش کی مگرہم کامیاب نہیں ہوئے۔ میری وضاحت کےبعدبھی بات چیت کوان سب نےڈیل کےطورپرلےلیا۔
میں نےبانی سےکہامجھےاجازت ہے؟انہوں نےکہایہ لوگ نہیں مانیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نےکہاوہ لوگ بات چیت نہیں کریں گے۔ بانی نےنام لیکرکہاملک کی خاطر وعدہ کروں گا کہ میں کوئی انتقام نہیں لو ں گا۔ بانی نےکہابات کرو،ڈیل نہیں کرو،نہ ہی ڈیل میراکام ہے۔
علی امین سےکہتاہوں بات چیت کاعمل دوبارہ شروع کریں۔
بانی کوکہامیں،عارف علوی اورکچھ لوگوں کوملاکراس عمل کوشروع کریں گے۔ ڈاکٹرعلوی کومیسج کیا کہ اگلےبدھ کومیں کسی سےمل رہاہوں۔ چاہتاہوں عارف علوی اور کچھ دوست بھی اس میں شامل ہوں۔
مجھےشرم آتی ہے میرالیڈرجیل میں ہے،میں ریسٹورنٹ یاکسی جگہ جاؤں۔
چندلوگوں کےحوالےسےمیری بانی سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی میں جتنےلوگ ہیں ان کی عزت کرتاہوں۔ میں چھوٹاآدمی ہوں،میری کوئی گارنٹی نہیں لیتا۔ نیت ذات کیلئےنہیں،25کروڑلوگوں اورپاکستان کیلئےہے۔ اس بدھ کومیری ملاقات ہوتی ہےتوآگےکالائحہ عمل بعدمیں بتاسکوں گا۔
مزید پڑھیں :