اہم خبریں

پی ٹی آئی کااحتجاج ہورہاہے لیکن عمران خان کی رہائی نہیں ہورہی،نعیم حیدرپنجوتھہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرانے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کااحتجاج ہورہاہے لیکن بانی کی رہائی نہیں ہورہی۔ 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں عدلیہ کو تقسیم کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی۔ لوگ پریشان ہیں بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرنہیں آرہے۔ بانی پی ٹی آئی آج ڈیل کرلیں تورہائی ممکن ہوجائےگی۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی ملک کی خودداری اورعدلیہ میں بہتری چاہتاہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے جھنڈے پر بھی پابندی لگائی گئی۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ چوری چھپانے کے علاوہ ملک کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔
راناثنااللہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
شفاف الیکشن جب تک نہیں ہوں گے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔ رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم دو نہیں ایک پاکستان چاہتے ہیں۔ 12سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے کونسا کام کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی جو عدے کیے عوام سے پورے نہیں کیے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی آئینی طریقے سے عدلیہ سے ہوگی۔ رہائی کیلئے پاکستان کے آئین اور قانون کو فالو کرنا ہوگا۔ ہم نے کبھی ملک دشمنی نہیں کی آئی ایم ایف کو خطوط نہیں لکھے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے اسکواش پلیئر نور زمان نےانڈر23 ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

متعلقہ خبریں