اہم خبریں

پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ کب نظر آئیگا،کس شہر میں مکمل دیکھا جا سکے گا،جا نئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ آسانی سے کب نظر آئے گا؟موسم بہار کا پہلا پورا چاند جسے ’گلابی چاند‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، پاکستان میں اتوار 13 اپریل کو نظر آئے گا، یہ دیکھنے والوں کے لیے ایک دلکش نظارہ ہوگا۔

’گلابی چاند‘ دراصل گلابی نہیں ہے، اس کا نام گلابی جنگلی پھولوں کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں ’فلوکس‘ کہا جاتا ہے جو موسم بہار میں کھلتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں مکمل ’گلابی چاند‘ رات 9 بجکر 8 منٹ پر طلوع ہوگا جو رات بھر نظر آئے گا۔

‘گلابی چاند’ کو دیکھنے کا بہترین وقت غروب آفتاب کے فوراً بعد ہوگا، جب یہ افق کے قریب بڑا اور روشن نظر آئے گا۔اس مخصوص پورے چاند کی روایتی اہمیت بھی ہے، اسے ‘پاسچل مون’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کی ظاہری شکل سے ایسٹر کی تاریخ کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے، جو اس سال 20 اپریل ہوگی۔

اس سال کل 12 پورے چاند نظر آئیں گے، جن میں 3 سپر مون اور 2 مکمل چاند گرہن ہوں گے، جن میں سے ایک 7 سے 8 ستمبر کے درمیان کراچی میں نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں :کیا کچھ نیا ہو نے جا رہا ہے،اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی میں اضافہ کر د یا گیا،پولیس کی مزید نفری تعینات

متعلقہ خبریں