اہم خبریں

کیا کچھ نیا ہو نے جا رہا ہے،اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی میں اضافہ کر د یا گیا،پولیس کی مزید نفری تعینات

اسلام آباد( اے بی این نیوز     )موجودہ دہشت گردی کے واقعات اور لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس نے حکمت عملی ترتیب دے دی۔

ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی صدر کی قیادت میں سیکورٹی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ایک ، تین اور پانچ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل آنے والے راستوں پر داہگل ، گورکھ پور اور میڈیسن فیکٹری کے مقام پر بیریئر لگا کر پولیس کی نفری تعینات۔

اڈیالہ جیل آنے والے راستوں پر مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی چیکنگ کی جائے گی۔ اطراف کے ہوٹلوں اور سرائے میں مشکوک افراد کی تلاش کے لیے سرچنگ کی جائے گی۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات ۔
خواتین پولیس کی نفری بھی اڈیالہ پولیس چوکی میں موجود ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار اڈیالہ جیل کے باہر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے گے۔ بم ڈسپوزیبل سکواڈ ، سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کسی بھی ایمرجنسی کے لیے اسٹینڈ بائی رہے گی۔

مزید پڑھیں :عمران خان سےملاقاتوں کا معاملہ ، فیملی تاحال اڈیالہ جیل نہ پہنچی، عمر ایوب،نیاز اللہ نیازی کو بھی اجازت نہ ملی

متعلقہ خبریں