اہم خبریں

عمران خان سےملاقاتوں کا معاملہ ، فیملی تاحال اڈیالہ جیل نہ پہنچی، عمر ایوب،نیاز اللہ نیازی کو بھی اجازت نہ ملی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن ۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ۔ عمران خان کی فیملی تاحال ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ پہنچی۔
بانی کی فیملی اے ٹی سی راولپنڈی سے ملاقات کی اجازت لینے کے باوجود ملاقات کیلئے نہ پہنچی۔ عمر ایوب،نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔ صاحبزادہ حامد رضا،علامہ ناصر عباس،ملک احمد خان بچھر گورکھ پور ناکہ سے آگے نہ جا سکے۔
بانی سے ملاقات کیلئے فوکل پرسن نے کل 2 لسٹیں مرتب کرکے جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھیں۔

مزید پڑھیں :مہک ملک کے خلاف گھیرا تنگ، نوٹوں کی بارش نے مسئلہ بنا دیا، مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ خبریں